میری وجہ سے پورے پاکستان کی جنرل نالج میں اضافہ ہوا ، ندا یاسر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے یہ انکشاف کیا کہ ان کی وجہ سے پورے پاکستان کی جنرل نالج میں اضافہ ہوا ہے . سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر حال ہی میں ندا یاسر کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس کے بعد اداکارہ نے خود پر ہونے والی تنقید کو مثبت انداز میں لیا .

وائرل ویڈیو میں ندا یاسر نے کہا کہ انہیں اب پتہ چل گیا کہ فارمولا ون کیا ہوتا ہے . ندا یاسر نے کہا کہ بہت سارے لوگ جن کو نہیں پتا تھا ،نانیاں ، دادیاں، پھوپیاں ، چاچیاں جو انہیں بہت محبت سے دیکھتی ہیں انہیں بھی پتا چل گیا کہ فارمولا ون کیا ہوتا ہے . خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل ندا یاسر اپنے مارننگ شو کی ایک پرانی ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھیں . ویڈیو کلپ میں ندا کو نسٹ ( NUST ) یونیورسٹی کے طلباء سے کچھ سوالات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جنہوں نے ایک فارمولا 1 ریسنگ کار بنائی اور طلباء کو ان کی شاندار کامیابی پر ندا یاسر کے مارننگ شو میں مدعو کیا گیا . . .

متعلقہ خبریں