سیمی فائنل سے قبل کپتان بابر اعظم کے والد کی فرط جذبات سے لبریز پوسٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے انسٹاگرام پر فر ط جذبات سے لبریز ایک پوسٹ شیئر کی جس میں بابراعظم سمیت فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے قبل بابر کے والد نے اشعار لکھے جس کے الفاظ کچھ یوں تھے۔ ‘حیات لے کے چلو کائنات لے کے چلو، چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو’

اعظم صدیق کے والد نے قومی ٹیم کیلئے پیغام دیا کہ آپ اپنا بہترین کریں، ہماری قوم بہترین ہی اپنی دعاؤں میں مانگ رہی ہے۔ ہم کم ترین آپ کیلئے سجدے میں ہیں، پاکستان زندہ باد۔