سوزوکی کار کمپنی نے مڈل کلاس پر بھی بجلی گرادی۔۔ چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انڈس موٹرز کے بعد پاک سوزوکی نے بھی گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی نے کلٹس، آلٹو اور ویگن آر کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
آٹو وی ایکس کی قیمت میں 89000 ہزار ، آٹو وی ایس آر کی قیمت میں 110000 ایک لاکھ دس ہزار، آلٹو اے جی ایس کی قیمت میں 135000 ایک لاکھ 35 ہزار روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔
سوزوکی ویگن آرپرائز ویگن آر ایکس آر کی قیمت میں 75000 ہزار، ویگن آر ایکس ایل کی قیمت میں 95000 ہزار جبکہ ویگن آر آر اے جی ایس 13500 ہزار روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔
سوزوکی کلٹس پرائز کلٹس وی ایکس آر کی قیمت میں 125 ہزار، کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں 130000 ہزار جبکہ کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں 170000 ہزار روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔