طلبا اب باترجمہ قرآن پاک پڑھیں گے۔۔ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پہلی سےبارہویں جماعت تک قرآن مجید پڑھانے کا نصاب جاری، پرائمری تک کے طلباء کو ناظرہ قرآن جبکہ چھٹی جماعت سے بارہویں تک کے طلباء کو ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک پڑھایا جائے گا . پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بورڈ نے قرآن مجید کے نصاب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے .

پہلی جماعت میں تجویدی قاعدہ، قرآن کی آخری چار سورتیں پڑھائی جائیں گی . دوسری جماعت میں پہلا اور دوسرا پارہ، تیسری جماعت کے لئے تیسرے پارہ سےآٹھویں پارے تک نصاب مقرر کیا گیا ہے . چوتھی جماعت میں نویں پارے سے 18 ویں پارے تک جبکہ پانچویں کے لئے 19 ویں پارے سے 30 پارے تک نصاب مقرر کیا گیا ہے . پہلی تا پانچویں جماعت تک صرف ناظرہ قرآن پڑھایا جائے گا . چھٹی سے بارہویں جماعت تک قرآن کی سورتوں کو ترجمہ کے ساتھ پڑھانا ہوگا . ٹیکسٹ بک بورڈ نے 88 صفحات پر مشتمل قرآن نصاب کو رواں سال سے تعلیمی اداروں میں لاگو کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں . . .

متعلقہ خبریں