پاکستان یا آسٹریلیا؟ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل میں کونسی ٹیم نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گی؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل میں ٹاکرا آج ہونے جارہاہے اور اسے لے کر بڑے بڑے لیجنڈ کھلاڑی بھی کافی پرجوش ہیں ، ان میں سے ایک ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا نے آج کے میچ کا فیصلہ پاکستان کے حق میں ہونے کی پیشگوئی کر دی ہے ۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں ویسٹ انڈیز ٹیم کے سابق کپتان لارا نے کہا کہ میری پیشگوئی ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل جیت جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا ایک خطرناک ٹیم ہے اور ان کی مضبوط لائن اپ ہے وہ کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں۔لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی بیٹنگ اور بولنگ میں اس قدر صلاحیت ہے کہ وہ فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔گزشتہ روز لارا کی جانب سے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی جیت کی پیشگوئی کی گئی تھی جس کے بعد نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔