جرمن قونصل جنرل نے سیمی فائنل سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جرسی زیب تن کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جرمن قونصل جنرل ہوگلر زیگلر نے سیمی فائنل سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جرسی زیب تن کرلی ہے۔کراچی میں تعینات جرمن قونصل جنرل بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حمایت میں سامنے آگئےجرمن قونصل جنرل ہوگلر زیگلر نے کہا کہ آج کرکٹ کا بڑا معرکہ ہونے والا ہے۔


اُنہوں نے کہا کہ میں نے دوستوں کو بڑی اسکرین پر میچ دیکھنے کے لیے مدعو کرلیا ہے۔جرمن قونصل جنرل نے مزید کہا کہ خواہش ہے بہترین ٹیم میچ جیتے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل آئیں گی، دونوں ٹیموں کے مابین میچ دبئی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔