چلغوزے کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے چلغوزے کے کچھ ایسے فائدے جو آپ کی بھی بڑی مشکل آسان کرسکتے ہیں

چلغوزے پہلے 10 ہزار روپے میں ملتے تھے لیکن اب ساڑھے 3 ہزار روپے میں دستیاب ہیں جس کو سن کر سب ہی خوش ہوگئے ہیں کیونکہ ہر کوئی ان کو ایک مرتبہ تو لازمی ہی کھانا چاہتا ہے چاہے وہ کم ہی کیوں نہ کھائے . آج تک ان کو خردینے سے ڈرتے تھے کیونکہ بہت مہنگے تھے لیکن اب جب یہ سستے ہوگئے ہیں تو ان کے فائدے بھی جان لیں تاکہ آپ بھی اس سردی بیماریوں سے محفوظ رہیں .

افادیت: چلغوزوں میں اومیگا فیٹی تھری ایسڈز، وٹامن اے، سی، ای، کے، بی تھری، بی کامپلیکسن، آئرن، کاپر، میگنیشیئم، مینگنیز پائے جاتے ہیں جو اس کو فائدے مند بناتے ہیں . مہنگا چلغوزہ سستے فوائد: وزن ٭ سردیوں میں وزن کم کرنے کا سب سے آسان حل روزانہ 12 سے 15 چلغوزے کھانا ہے کیونکہ اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو تیزی سے وزن گھٹانے کے ساتھ جسم کی ضرورت کو بھی پورا کرتے ہیں اور آپ کو صحت مند بھی بناتے ہیں . جلد خوبصورت ٭ اس میں موجود وٹامن اے آپ کی جلد کو خوبصورت اور چمکدار بناتا ہے جبکہ وٹامن سی اور ای بالوں کی خؤبصورتی کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے . سردی میں بالوں ارو جلد کی خشکی اور بالوں کے تیزی سے گرنے کے مسائل پیدا ہوتے ہیں جن کو ختم کرنے کے لئے چلغوزے بہت فائدے مند ہیں . امریکی ڈٹرماٹولوجسٹ کہتے ہیں کہ: '' وہ تمام دوائیں جو سردی میں جلد کی خشکی اور بالوں کی مضبوطی کے لئے استعمال کی جاتی ہیں ان میں چلغوزے کے چھلکوں سے نکلنے والا عرق شامل کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ مہنگی ہوتی ہیں لیکن جب وہ فائدہ کرتی ہیں تو جلد بالکل قدرتی طور پر صاف ہونے لگتی ہے . '' بلڈ کینسر ٭ چلغوزے کو سردی میں کھانے کے فائدے زیادہ ہیں، البتہ یہ گرمی میں بھی کھایا جا سکتا ہے، وہ لوگ جن کو بلڈ کینسر ہوتا ہے یا پھر خون زیادہ بہنے اور خون کے لوتھڑے بننے کا مرض ہے چاہے وہ خواتین ہوں یا مرد حضرات ان کے لئے روزانہ نہارمنہ چلغوزے کھانے کے بہت فائدے ہیں، اس میں موجود وٹامن کے خون کو جمنے اور لوتھڑے بننے نہیں دیتا بلکہ پورے جسم میں بآسانی خون کی ترسیل میں مدد دیتا ہے . بھوک ٭ ہلکی پھلکی بھوک میں فرائیڈ آئٹم یا پھر برگر اور دیگر فاسٹ فوڈز کھانے کی عادت چھوڑ دیں اور ایک سے دو چلغوزے کھالیں، اگر زیادہ کھانا چاہتے ہیں تو زیادہ کھائیں یہ آپ کی ہلکی پھلکی بھوک کو بھی ختم کرتا ہے اور بے وقت بھوک میں بھی بہت کارآمد ہے اس میں موجود نائکسن اضافی بھوک کو ختم کرنے اور جسم کو طاقت فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں . کاسمیٹک سرجری ٭ کاسمیٹک سرجری میں چلغوزے کا تیل استعمال کیا جاتا ہے، اگر آپ ہر ماہ باقاعدگی سے فیشل کرواتی ہیں یا مرد حضرات سیلون میں جا کر کلینزنگ کرواتے ہیں تو بہتر ہے کہ چلغوزے کا تیل جلد اور بالوں میں لگانا شروع کردیں، چہرے کے اضآفی نشانات بھی دور ہوں گے اور جلد بھی جوان رہے گی . گُردے، مثانے اور جگر کی مضبوطی ٭ گُردے، مثانے اور جگر کی مضبوطی کو قائم رکھنے کے لئے دوائیں تو آپ کی مدد کرتی ہیں لیکن روزانہ چلغوزے کا استعمال بہت فائدے مند ہے، اگر آپ چبا کر نہیں کھانا چاہتے تو اس کا ملک شیک پی لیں، یہ جلد ہی بذریعہ واش روم کے راستے پتھری کے اخراج کو آسان بناتا ہے . ہاضمہ اور گیسٹرو ٭ ہاضمہ اور گیسٹرو کے تمام مسائل کا حل چلغوزے میں موجود ہے، لیکن 14 سے زیادہ چلغوزے ایک دن میں ہر گز نہ کھائیں کیونکہ یہ چکنا ہوتا ہے . بینائی اور دماغ ٭ بینائی اور دماغ کو تیز کرنے میں چلغوزے آپ کی بڑی مدد کرتے ہیں، اس لئے اپنے بچوں کو چلغوزے ضرور کھلائیں . . .

متعلقہ خبریں