لاہور ، چکوال اور گھوٹکی میں ڈرون حملے


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور کے علاقے والٹن سے پولیس کو ڈرون سے 2حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر دھماکا سنا گیا جبکہ دھماکوں کی آوازیں گوپال نگر، نصیر آباد اور دیگر علاقوں میں بھی سنی گئیں ، دھماکوں کی آواز سن کر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
عینی شاہدین کے مطابق والٹن روڈ پر 2 سے 3دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، پولیس دھماکےکی نوعیت کا معلوم کر رہی ہے تاہم ابتدائی طور پر والٹن میں ڈرون سے 2 حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
دوسری جانب پولیس کا بتانا ہے کہ چکوال میں ڈھمن کے علاقے میں دیوالیاں کے قریب ڈرون گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان دیکھنے میں نہیں آیا۔
پولیس نے ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے کرتحقیقات کا آغاز کردیا ہے، مزید برآں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر گھوٹکی کے کھینچو تھانے کی حدود داد لغاری گوٹھ میں بھی ڈرون گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
ایس ایس پی گھوٹکی کے مطابق ڈرون گرنے کا واقعہ داد لغاری تھانے کی حدود میں ہوا جبکہ ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے لیا گیا ہے، یہ علاقہ بھارتی بارڈر کے قریب کا ہے۔