آذربائیجان کا پاکستان کی مکمل حکومت کا فیصلہ اور بھرپور ساتھ دینے کا اعلان
آذربائیجان حکومت کا وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط میں پاک بھارت کشیدگی پراظہار تشویش

سفیر آذربائیجان خضرفرہادوف نے پاکستان حکومت کیلئے خصوصی پیغام دیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آذربائیجان نے پاکستان کی مکمل حکومت کا فیصلہ اور بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ آذربائیجان حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط میں پاک بھارت کشیدگی پراظہار تشویش کیا ہے۔پاکستان میں سفیر آذربائیجان خضرفرہادوف نے پاکستان حکومت کیلئے خصوصی پیغام دیا ہے۔سفیر نے کہا ہے کہ آذربائیجان حکومت پاکستان میں بھارتی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے،آذربائیجان کی حکومت پاکستان سے اظہار یکجہتی اور بھرپور حمایت کرتی ہے،
آذڑبائیجان نے متاثرین کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ آذربائیجان کی دونوں ممالک کو تنازع سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی تجویز دی ہے،آذربائیجان کے سفیر خضرفرہادوف نے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔
