پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرائے گئے ڈرونز کی تعداد 25 ہو گئی
ڈرون اسرائیلی ساختہ نکلے،آئی ایس پی آر

بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان ایئر ڈیفنس سسٹم کی کامیابی
دنیا میں پہلی مرتبہ اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ کردیا
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان ایئر ڈیفنس سسٹم مضبوط قرار دیا جا رہا ہے جبکہ اس نے بھارت کے زیر استعمال دنیا میں پہلی مرتبہ اسرائیلی ساختہ ڈرون کو مار گرایا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گرائے جانے والا ڈرون اسرائیلی ساختہ Heron MK 2 ہے جو 35 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس ڈرون کو انٹی ائیرکرافٹ گن سے ٹارگٹ نہیں کیا جا سکتا، اس کا انجن برطانوی کمپنی UAV Engines LTD بناتی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ افواج پاکستان کی سافٹ کِل( تکنیکی ) اور ہارڈ کِل( ہتھیاروں) سے اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔ب
ھارت کے 6 اور 7مئی کی درمیانی شب بزدلانہ حملہ میں 5 جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ اور فوجی ہلاکتوں ہونے کے بعد، بھارت بوکھلاہٹ میں یہ اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بھوکلاہٹ کی نشانی ہے۔ جبکہ لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے۔ افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ اور اس کے تمام عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں۔
