پاکستانی موقف کی فتح، بھارتی اخبار نے 4 بھارتی طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کر دی

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)پاکستانی موقف ایک بار پھر فتح سے ہمکنار، بھارتی اخبار دی ہندو نے 4 بھارتی طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کر دی۔بھارتی اخباردی ہندونے اس سے قبل مقبوضہ کشمیر میں 3 لڑاکاطیارے گرنے کی تصدیق کی تھی،
تاہم ہندوتوا زدہ سوشل میڈیا یوزرز اور مودی سرکارکے دبا کی وجہ سے یہ خبر ڈیلیٹ کردی تھی۔اس بار دی ہندو نے پلیٹ فارم ایکس پر 3 بھارتی طیارے گرنے کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ کم از کم 4 بھارتی حکومتی ذرائع نے 3 طیارے مقبوضہ کشمیر میں گرنے کی تصدیق کی ہے۔
دی ہندو کے مطابق بھارتی لڑاکا طیارے اکھنور، رام بن اور پامپورہ میں گرے، جبکہ 1 لڑاکا طیارہ پنجاب کے ضلع بٹھنڈہ کے گائوں اکلیاں کلاں میں گرا، بٹھنڈہ میں گرنے والا طیارہ بیاری انڈین ائیرفورس کا رافیل جیٹ تھا، جس کے گرنے سے 1 شخص ہلاک اور 9 زخمی ہوئے تھے۔
