پاک بھارت کشیدگی،آئی پی ایل کے شیڈول میں تبدیلی کرنا پڑ گئی

ایئرپورٹ کی بندش کی وجہ سے میچ دھرم شالا سے احمد آباد منتقل کردیا گیا

بھارت کے 27 ایئرپورٹس کو 10 مئی تک مکمل بند رکھنے کا فیصلہ


نئی دہلی (قدرت روزنامہ)پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل ) کے شیڈول میں بھی تبدیلی کرنا پڑگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب کے درمیان میچ دھرم شالا سے منتقل کردیا گیا۔ میچ اب11 مئی کو شیڈول میچ اب احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے دھرم شالا ایئرپورٹ کو آمدورفت کے لیے بند کیا گیا ہے،
ایئرپورٹ کی بندش کی وجہ سے میچ دھرم شالا سے احمد آباد منتقل کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان کے جوابی حملے کے خوف سے بھارت میں فضائی سروس معطل کردی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے 27 ایئرپورٹس کو 10 مئی تک مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert