چاغی، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دواہلکار جان کی بازی ہا ر گئے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ضلع چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی کے علا قے کلی داودی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نےاہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔اہلکاروں کی شناخت محمد طاہر ولد طارق محمود سکنہ کہوٹہ، راولپنڈی اور محمد شفیق ولد امیر خان سکنہ ضلع تلہ گنگ کے طور پر ہوئی ہے لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔