زمین پر گرتے بھارتی ڈرون کا بے خوفی سے نظارہ کرتے عوام کی ویڈیو وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے مسلسل ڈرون بھیجے جانے کے باوجود پاکستانی عوام بے خوف اور کا جذبہ حب الوطن سے سرشار ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی جانب سے نشانہ بنایا جانے والا ڈرون تباہ ہو کر زمین پر گرتا ہے اور وہاں موجود عوام بالکل بے خوف موجود رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ کل سے اب پاکستان ایئرڈیفنس سسٹم اسرائیلی ساختہ ’ہیروپ ڈرون‘ 35 گرا چکا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹنٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اب تک دشمن کے کل 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ تمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کئے جا رہےتھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کے جا رہے تھے، جب بھی کوئی ڈرون آتا ہےتو وہ مسلسل ریڈار پر دیکھا جارہا ہوتا ہے۔
لیفٹنٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ چھوٹے ڈرون کو بھی ٹریک لیتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں اور کمرشل فلائٹس کی موجودگی میں ڈرون مارگرانے کا ایک آپریشنل طریقہ کار ہے۔