سوراب، بتگو ایریا میں فائرنگ، 5 افراد شدید زخمی — سابق وزیر اعلی کے نائب رحیم بخش سمیت پانچ افراد شدید زخمی

سوراب(قدرت روزنامہ )سوراب کے بتگو ایریا میں قبائلی رہنما کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ زہری کے نائب رحیم بخش سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔