پنجگور اور واشک کے درمیان لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری، بالی سوراپ سے ایک اور لاش برآمد

بارڈر کے کام پر گیا نوجوان قتل، ایک ہفتے میں قتل ہونے والوں کی تعداد چار ہوگئی
پنجگور (قدرت روزنامہ )پنجگور اور واشک کے سرحدی علاقے بالی سوراپ سے ایک اور لاش برآمد ہوئی ہے، جسے لیویز نے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت سمیر ولد سبزل ساکن تسپ پنجگور کے نام سے ہوئی ہے جسے گولی مار کر قتل کیا گیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول بارڈر کے سلسلے میں کسی کام پر گیا ہوا تھا۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گولی مار کر اور تشدد کرکے قتل کی جانے والی لاشوں کی تعداد چار ہوچکی ہے، جنہیں مختلف مقامات پر پھینکا گیا۔ شہریوں میں بڑھتی ہوئی لاشوں کی برآمدگی سے شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔ لیویز حکام نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔