معذور طالبعلم کی پائوں سے پرچہ حل کرنے کی ویڈیو وائرل، حکومتی مدد کا اعلان
حکومت رفیع اللہ کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی، چیئرمین بورڈ

معذور طالبعلم کی پائوں سے پرچہ حل کرنے کی ویڈیو وائرل، حکومتی مدد کا اعلان
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے معذور طالب علم کی ہمت نے سب کو حیران کر دیا، دونوں ہاتھوں سے معذور 16 سالہ سید رفیع اللہ کی پاں سے پرچہ حل کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
رفیع اللہ ایف ایس سی فرسٹ ایئر کا طالبعلم ہے اور پوسٹ گریجویٹ سائنس کالج کوئٹہ میں زیر تعلیم ہے۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد چیئرمین بورڈ اور ایڈیشنل سیکریٹری کالجز نے رفیع اللہ سے ملاقات کی اور اس کی تعلیمی فیس معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طالبعلم کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ طالبعلم کی ہمت اور جذبہ تعلیم کو سراہتے ہوئے عوامی و سرکاری سطح پر اسے خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔