کوئٹہ،سریاب روڈ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
نامعلوم افراد کی فائرنگ، عبدالرزاق اچکزئی اور مہراللہ لانگو جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ چکی شاہوانی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
جاں بحق افراد کی شناخت عبدالرزاق ولد عبدالوحید قوم اچکزئی اور مہراللہ ولد رحمت اللہ قوم لانگو کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔