بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا پاک افواج کو خراجِ تحسین، بھارتی جارحیت پر مؤثر جواب کی تعریف


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور فضائیہ کے دندان شکن جواب کو سراہتے ہوئے افواج پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور فضائیہ نے بھرپور انداز سے دشمن کو مؤثر جواب دیا، جو اُن کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے “آپریشن بنیان المرصوص” کو افواجِ پاکستان کی قابلیت اور قومی یکجہتی کا عملی مظہر قرار دیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری افواج ہمارا فخر ہیں، جو ہمیشہ ملکی دفاع اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر اول دستے کے طور پر کھڑی رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھی عالمی برادری کو بھارت کے ناپاک عزائم سے آگاہ کیا ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہو جائے گا۔
اختتام پر انہوں نے نعرہ بلند کیا: “پاکستان ہمیشہ زندہ باد!”

WhatsApp
Get Alert