بھارت میں گھس کر مارا، ہمارا نقصان نہ ہونے کے برابر، عطا تارڑ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بھارتی حملوں میں نہ ہونے کے برابر نقصان ہوا اور ہم نے جارحیت کے جواب میں بھارت میں گھس کر مارا۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ہم نے پہل نہیں کی لیکن اس بار جارحیت پربھارت میں گھس کر مارا، ان کے اترے چہرے، بیٹھی آوازیں اور ان کا مورال بتا رہا ہے کہ ان کا کتنا نقصان ہوا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے کہا تھا ہم تیار ہیں آزمانا مت۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سفارتی طور پر بہت سے ممالک کے ساتھ انگیج کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے پائلٹس میں مہارت ہے اور نہ ان کے ڈرونز کوئی نقصان کرسکے۔

WhatsApp
Get Alert