بھارت پاکستان سے جنگ بندی پر کیوں آمادہ ہوا؟ امریکی صحافی نے پول کھول دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے آپریشن ’بُنیان مَرصُوص‘ کی کامیابی کے بعد مودی سرکار نے ہاتھ کھڑے کردیے ہیں اور جنگ بندی پر آمادہ ہوگئی ہے۔
کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کر رہی تھی مگر کامیاب نہیں ہوئی، مودی سرکار طاقت کے نشے میں مست پاکستان میں کبھی ڈرونز بھیج رہی تھی اور کبھی میزائلوں سے معصوم شہریوں پر حملے کررہی تھی۔
جمعے اور ہفتے کی درمیانی شپ بھارت نے پاکستان کے ایئر بیسز پر حملہ کیے، جس کے جواب میں پاکستان کی افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارت کے متعدد فوجی اڈے اڑا کے رکھ دیے۔
بھارت جنگ بندی پر کیوں آمادہ ہوا، اس حوالے سے امریکی صحافی نک رابرٹسن نے حقائق سے پردہ اٹھایا ہے اور سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔
امریکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صحافی نک رابرٹسن نے کہا کہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کر رہی تھی مگر کامیاب نہیں ہوئی،مگر اب پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے خود جنگ بندی کی پیشکش کی۔
امریکی صحافی نے مزید کہا کہ پچھلے 48 گھنٹوں سے جنگ بندی کی کوششیں ہورہی تھیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے بھارت کو پہلے جواب دینے سے گریز کیا، مگر جب بھارت نے آج پاکستان پر میزائل حملے کیے، جن میں سے ایک پاکستان کے دارالحکومت سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا، تو بھارت کے اس اقدام سے ڈپلومیسی کے دروازے بند ہوگئے اور پاکستان نے بھارت پر حملہ کردیا۔
پاک فوج نے انڈیا کے کئی ایئربیس اڑا کررکھ دیے اور بھارتی ہتھیاروں کے ذخیرے بھی تباہ کردیے، جس سے انڈیا بیک فٹ پر چلا گیا اور اسے جنگ بندی کرنی پڑی۔
رابرٹسن کے مطابق بیک فٹ پر جانے کے بعد بھارت نے ترکیے، سعودی عرب اور امریکی حکام سے رابطے کیے اور سفارتکاری کے ذریعے راستہ نکالنے کو کہا، جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی۔
