ایل او سی پر فائرنگ کے باوجود زندگی رواں دواں، شادی کی تقریبات بھی منسوخ نہ ہوئیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تنازع کے باعث جہاں بارڈر پر حالات کشیدہ ہیں وہیں لائن آف کنٹرول پر بھی دونوں ملکوں کی افواج آمنے سامنے ہیں، اور گولہ باری ہورہی ہے، لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں، اور انہیں دشمن ملک بھارت کا کوئی خوف نہیں۔
حویلی کہوٹہ لائن آف کنٹرول پر واقع علاقہ ہے جہاں دوسری طرف دشمن ملک بھارت کی فوج ہے، جہاں سے سول آبادی پر گولہ باری کی جاتی ہے۔
حویلی کہوٹہ کے عوام حالیہ پاک بھارت تنازع کے دوران بھی کسی خوف کا شکار نہیں ہوئے، علاقے میں جہاں دیگر روزمرہ کی سرگرمیاں جاری ہیں، وہیں شادی کی تقریبات بھی بغیر کسی خوف کے ہورہی ہیں۔
علاقے کے عوام پاک فوج کی جانب سے دشمن ملک بھارت کو منہ توڑ جواب دیے جانے پر خوشی سے سرشار ہیں، اور انہیں کسی قسم کا کوئی خوف نہیں۔

WhatsApp
Get Alert