چنیوٹ میں تیز رفتار کار الٹ گئی، 2 جاں بحق، 3 شدید زخمی

چنیوٹ(قدرت روزنامہ)چنیوٹ کے علاقے کالوال روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوئے واقعہ اس وقت پیش آیا جب کار تیزرفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورامدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال چنیوٹ منتقل کیا گیا،زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی ابتدائی وجہ گاڑی کی رفتاراورڈرائیورکی عدم توجہ قرار دی گئی ہے، پولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔