کراچی میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ)شہرِ قائد میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، مغرب سے 15کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔
دوسری جانب وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور موسم خشک اور معتدل ہے، بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی موسم خشک اور معتدل ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے جنوبی اور سطی علاقوں میں موسم گرم ہے، آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔