ژوب کے قریب ٹریفک حادثے میں ا یک شخص جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیا

ژوب(قدرت روزنامہ) ژوب کے قریب ٹریفک حادثے میں ا یک شخص جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیاتفصیلات کے مطابق اتوار کو ژوب کے علاقے سلیازہ پل کے قریب تیزرفتارگاڑی کو حادثے کے نتیجے میں ایک شخص محمد ا سلم ہلاک جبکہ قسمت خان زخمی ہوگیا مقامی انتظامیہ نے نعش اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔