جہاز گرنے پر چینیوں نے بھارت کا مذاق اُڑانا بند نہ کیا، ایک اور ویڈیو آ گئی، دیکھ کر بھارتیوں کو غصہ آجائے

بیجنگ (قدرت روزنامہ)پاکستان نے بھارت کو فیصلہ کن جواب دینے کے بعد دشمن کی توپوں کو خاموش کروا دیاہے اور اس دوران پاکستان نے تین بھارتی رافیل سمیت پانچ طیاروں کو گرایا جس میں چینی ساختہ پی ایل 15 میزائل کا استعمال کیا گیا ۔

پاکستانی شاہینوں کے ہاتھ رافیل طیارے کے تباہ ہونے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور بھارت کو بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے تاہم اس کے بعد فوری چینی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جانب سے ایک گانا بنا کر شیئر کیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ۔

xبھارت اپنی شکست تسلیم کر چکاہے لیکن چینی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارت کا مذاق اُڑانا بند نہیں ہوا بلکہ میمز اور مزاحیہ ویڈیوز کا سلسلہ مزید تیز ہو گیاہے ۔

اس گانے کی سب سے دلچسپ بات یہ ے کہ یہ گانا بھارتی معروف گلوکار دلیر مہندی کے مشہور زمانہ ’ تنک تنک تن تارا را ‘ کی طرز پر بنایا گیاہے جس میں رافیل طیاروں کی تباہ ہونے کی کہانی سنائی گئی ہے ۔

گانے میں تمام افراد نے نہ صرف بھارتی گلوکار دلیر مہندی جیسا لباس پہن رکھا ہے بلکہ بھارت کر چڑانے کیلئے سر پر کھلونا طیارے بھی جوڑ رکھے ہیں ۔

چینی سوشل میڈیا صارفین نے اس گانے پر ڈانس ویڈیوز بنا کر شیئر کرنا شروع کر دی ہیں جن میں پاکستانی بھی شامل ہے ۔