عمران خان سے کل ملاقات کرنے والوں کی فہرست جیل حکام کو ارسال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم عمران خان سے کل ملاقات کرنے والے رہنماوں کی فہرست اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھیج دی، ملاقاتیوں میں بیرسٹر گوہر سمیت 6 رہنما شامل ہیں۔
نجی ٹی وی آج نیوزکے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا اور رہنماوں کی ملاقات کے لئے فہرست بھیج دی گئی۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے لئے فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھیجی گئی ہے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقاتیوں کی فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان صفدر، نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجوتھا، علی بخاری اور ظہیر عباس کے نام شامل ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللہ نیازی کے مطابق کل تمام پارٹی رہنما اور وکلا ملاقات کے لئے جیل جائیں گے۔