مریم نواز نے 6لاکھ کسانوں کیلئے ویٹ سپورٹ پرائس کے اجراءکی منظوری دیدی

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے6 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے فی ایکڑ 5ہزار روپے ویٹ سپورٹ پرائس کے اجراءکی منظوری دے دی۔
صوبائی دارالحکومت میں مریم نواز کے زیر صدارت خصوصی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسان کارڈ نہ رکھنے والے کاشتکاروں کو بھی فی ایکڑ 5 ہزار سبسڈی دی جائے گی، کاشتکاروں کو اگلی فصل کے لیے بھی اربوں روپے سبسڈی دی جائے گی۔ کاشتکاروں نے 36ارب زرعی مداخل کے لیے استعمال کرلیے، کسان کارڈ سے زرعی مداخل کےلیے جاری قرض کی 60فیصد واپسی ممکن ہوئی، کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے لیے گئے 22 ارب کے قرض واپس کردیئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے نئی فصل کے لیے دوسری قسط کا اجراءہوا۔
آخر میں اجلاس کے دوران زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کی سکیم کا جائزہ اور ویٹ سپورٹ پروگرام کے نفاذ کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا، زرعی زمین مالکان کے ساتھ ٹھیکیدار کو بھی شامل کرنے اور پروگرام کے لیے موصولہ 50 فیصد درخواستوں کی تصدیق کا بھی جائرہ لیا گیا۔