ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن شیڈول جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) سینیٹر ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر الیکشن 29 مئی کو ہوگا۔

x ’’جنگ ‘‘ کے مطابق اسلام آباد سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔ الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 14سے 15مئی تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ اسکی سکروٹنی17مئی کو ہوگی۔