حنا پرویز بٹ نے بھارتی جارحیت کیخلاف فتح پر کیک کاٹا، پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین

لاہور (قدرت روزنامہ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی، حنا پرویز بٹ نے حالیہ پاک-بھارت جنگ میں پاکستان کی شاندار فتح کی خوشی میں کیک کاٹا اور پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے یہ اظہارِ یکجہتی اور خوشی کی تقریب اپنے رہائشگاہ پر نجی طور پر منائی، تاہم انہوں نے کیک کاٹنے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے افواج پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اپنے پیغام میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی عظیم افواج کی قربانیوں اور بہادری پر فخر کرتی ہے۔ ہمارے جوانوں نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیئے۔ ہماری پاک فوج نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ملک کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔ ان کی جرأت، قربانی اور جذبۂ حب الوطنی کو سلام پیش کرتی ہوں۔
حنا پرویز بٹ نے دشمن کے خلاف پاکستانی افواج کی کامیاب حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فتح صرف میدان جنگ میں نہیں، بلکہ پوری قوم کے حوصلے کی جیت ہے۔
انہوں نے آخر میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے بہادر سپوتوں کی قربانی ہمیشہ یاد رکھیں گے۔