قلات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

قلات(قدرت روزنامہ)بلوچستان کےضلع قلات اور گردونواح میں 3 اعشاریہ صفر شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے،جس کے بعد لوگ گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق زلزلہ پیمامرکز کےمطابق زلزلےکی شدت 3.0، گہرائی 11کلومیٹر ہے،زلزلے کا مرکز قلات سے 35 کلومیٹر مشرق کی جانب تھا،زلزلے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز بھی کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں 4.9 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےتھے۔