وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ ، پاک فوج کے غازیوں کی عیادت کی

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ بھارتی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے غازیوں اور زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔

اس موقع پر انہوں نے مادرِ وطن کے ان سپوتوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کی سربلندی کا علم بلند رکھا۔وزیر اطلاعات نے کہا، “جنگ کے شہداء اور غازی قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور پاکستانی قوم ہمیشہ اپنے ان ہیروز کی احسان مند رہے گی۔ پوری قوم اس عظیم فتح پر افواجِ پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ “شہداء اور غازیوں نے ارضِ پاک کو سرخرو کیا ہے۔ ان کی بے مثال قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔