سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 2کروڑ30لاکھ ڈالر موصول

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو 1 ارب2کروڑ30لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے دوسری قسط جاری کردی،رقم سٹیٹ بینک کےاکاؤنٹ میں منتقل ہو گئی، سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 2کروڑ30لاکھ ڈالر زموصول ہو گئے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنے کی منظوری 9مئی کو دی تھی،آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نےپاکستان کی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔

آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا ہے، پروگرام پر عمل درآمد سے پاکستان کی مقامی اور بیرونی معاشی صورتِ حال میں بہتری آئی ہے۔