سال 2024 سے اب تک 5ہزار سے زائد پاکستانی بھکاری بیرون ممالک سے ملک بدر
بھکاریوں کی سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب سے سامنے آئی ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ سال 2024 سے لے کر اب تک 5ہزار402 پاکستانی بھکاریوں کو مختلف ممالک سے ملک بدر کیا جا چکا ہے۔
ایوان میں جمع کرائی گئی تحریری رپورٹ کے مطابق ملک بدر کیے گئے بھکاریوں کی سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب سے سامنے آئی ہے، جہاں سے 5ہزار33 پاکستانی بھکاریوں کو واپس بھیجا گیا۔
سال 2024 کی تفصیلات:
سال 2024 کے دوران مجموعی طور پر 4ہزار850 پاکستانی بھکاری بیرون ممالک سے ملک بدر کیے گئے۔
سعودی عرب سے 4,498
عراق سے 242
ملیشیا سے 55
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 49
سال 2025 کی تفصیلات (تاحال):
سال 2025 کے اب تک کے عرصے میں 552 پاکستانی بھکاری ملک بدر کیے جا چکے ہیں۔
سعودی عرب سے 535
یو اے ای سے 9
عراق سے 5
اس فہرست میں قطر اور عمان جیسے خلیجی ممالک کا بھی ذکر کیا گیا ہے، تاہم وہاں سے ملک بدر کیے گئے افراد کی تعداد کی الگ تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔
وزارت داخلہ نے یہ اعداد و شمار قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کی سرگرمیوں پر مؤثر نگرانی کی اشد ضرورت ہے۔