پاکستان نے رافیل کے ساتھ فرانسیسی ’اسکیلپ‘ کروز میزائل بھی کامیابی سے تباہ کیا، یوکرینی میڈیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)پاک فضائیہ نے ناصرف بھارت کے رافیل گرا کر فرانس کو رسوا کیا بلکہ فرانس کا جدید ترین ”اسکیلپ کروز میزائل“ بھی کامیابی سے مار گرایا۔ جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں۔

پاکستانی فضائی دفاعی نظام نے بھارتی فضائیہ کے جدید ترین رافیل جنگی طیارے سے داغا گیا فرانسیسی ساختہ اسکیلپ (SCALP) کروز میزائل راستے میں ہی تباہ کر دیا۔

یوکرینی ملٹری میڈیا نے ”اسکیلپ کروز میزائل“ کی تباہی کے بعد کے مناظر اپنی ویب سائٹ پر جاری کئے۔

یہ میزائل، جو بھارت نے فرانس سے جدید رافیل طیاروں کے ساتھ خریدا تھا، اس کی قیمت اربوں ڈالر میں ہے۔ تاہم، پاکستان نے نہ صرف میزائل کو مار گرایا بلکہ مبینہ طور پر میزائل لے جانے والے رافیل طیارے کو بھی فضاء میں تباہ کر دیا۔

SCALP (Système de Croisière Autonome à Longue Portée) یا Storm Shadow، ایک فرانسیسی ساختہ ہوا سے زمین پر مار کرنے والا کروز میزائل ہے، جو رافیل جیسے جدید طیاروں سے فائر کیا جاتا ہے۔ اس میزائل کی خاص بات یہ ہے کہ یہ طویل فاصلے سے دشمن کے انتہائی محفوظ اور مضبوط اہداف کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میزائل کی اہم تکنیکی خصوصیات

رینج: تقریباً 250 کلومیٹر سے 560 کلومیٹر (خفیہ طور پر زیادہ بھی ہو سکتی ہے)

وارہیڈ: BROACH (Bomb Royal Ordnance Augmented CHarge) ملٹی اسٹیج وارہیڈ

وزن: 400 سے 450 کلوگرام

مقصد: بنکرز، کمانڈ سینٹرز، ایئر بیسز جیسے مضبوط اہداف کو مکمل تباہ کرنا

انجن: فرانسیسی Microturbo TRI 60-30 ٹربوجیٹ

رفتار: سب سونک لیکن انتہائی کم بلندی پر پرواز کی صلاحیت

خودکار نیویگیشن، GPS اور TERCOM سسٹمز سے لیس

لمبائی: تقریباً 5.10 میٹر

وزن: تقریباً 1,300 کلوگرام

گائیڈنس سسٹم: انرشیل، GPS، TERCOM اور DSMAC کی مدد سے خودکار اہداف پر حملہ

یہ میزائل بنیادی طور پر خفیہ حملوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے اس میزائل کو اپنے سب سے مہنگے اور جدید طیارے رافیل کے ساتھ حاصل کیا تھا۔

یوکرینی ویب ساءت کے مطابق بھارتی دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس اسکیلپ میزائلوں کی تعداد تقریباً 150 ہے، اگرچہ سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

ذرائع کے مطابق، یہ اسکیلپ میزائل ایک بھارتی رافیل طیارے سے فائر کیا گیا جو مبینہ طور پر پاکستان کے حساس دفاعی مراکز کو نشانہ بنانے آیا تھا۔ تاہم، پاکستانی ایئر ڈیفنس نے نہ صرف بروقت ردعمل دیا بلکہ میزائل کو ہوا میں تباہ کر دیا۔

یوکرینی ویب سائٹ نے پاکستانی ویب سائٹ ”ڈیفنس پاکستان“ کے ایکس اکاؤنٹ پر موجود تصاویر کا حوالہ دیا، جن میں میزائل کے فیوزلاج، وارہیڈ، اور ٹربوجیٹ انجن کے مختلف حصے واضح طور پر دکھائی دیتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ میزائل ایک ایسے رافیل طیارے سے فائر کیا گیا جسے پاکستانی فضائیہ نے J-10CE طیارے کے ذریعے PL-15E میزائل سے مار گرایا۔ یہ طیارے چین سے حاصل کیے گئے تھے اور ان کا ریڈار اور میزائل سسٹم جدید ترین تصور کیا جاتا ہے۔

عالمی دفاعی ماہرین اس واقعے کو جنوبی ایشیا میں جنگی توازن کے نقطۂ نظر سے بہت اہم قرار دے رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق فرانسیسی ساختہ ”SCALP“ جیسے میزائل کا پاکستانی دفاعی نظام سے مارا جانا یہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان نہ صرف جدید ٹیکنالوجی رکھتا ہے بلکہ بروقت اور مؤثر ردعمل دینے کی مکمل صلاحیت بھی رکھتا ہے۔