امریکی صدر ٹرمپ کا پاک ، بھارت لیڈر شپ کو ناشتے پر بلانے کی خواہش کا اظہار


جدہ(قدرت روزنامہ)پاک ،بھارت کشیدگی کا معاملہ دنیا بھر میں زیر بحث ہوگیا۔ سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حریف ممالک پاکستان اور بھارت کشیدگی کا معاملہ چھیڑ دیا ، امریکی صدر نے اپنے مشیر مارکو بیورو کو پاکستان اور بھارت کی سیاسی لیڈر شپ کو ناشتے پر بلانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض میں سعودی عرب امریکا انویسٹمنٹ فورم سے خطاب میں امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات سمیت کئی عالمی معاملات پر گفتگو کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوران خطاب پاکستان اور بھارت کو ساتھ ڈنر کرانے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مارکو یہ کتنا اچھا ہوگا کہ دونوں (پاکستان اور بھارت) کو باہر ڈنر پر لے جائیں۔
ٹرمپ کا یہ جملہ سن کر تقریب میں موجود وزیر خارجہ مارکو روبیو مسکرا دیئے۔خطاب کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی فوج طاقتور ہے لیکن مجھے جنگیں پسند نہیں ہیں۔
امریکی انتظامیہ نے کامیابی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کرایا ہے اور دونوں سے کہا ہے کہ جھگڑا چھوڑیں اور کچھ تجارت کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی قیادتیں مضبوط اور ذہین ہیں۔ امید ہے کہ وہ سیز فائر پر قائم رہیں گی۔اس موقع پر امریکی صدر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف بھی کی۔

WhatsApp
Get Alert