بڑی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ، چھوٹی گاڑیوں کی سیلز میں نمایاں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومتی ناقص پالیسیوں کے سبب پاکستان میں طبقاتی فرق خطرناک حد تک بڑھنے لگا، ملک میں بڑی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ، چھوٹی گاڑیوں کی سیلز میں نمایاں کمی۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نےحیرت انگیز انکشافات کردیے، ان انکشافات کے مطابق اپریل میں 1300 سی سی اور بڑی گاڑیوں کی فروخت سالانہ 61 فیصد بڑھ کر 3212 یونٹس ہوگئی۔

اپریل میں 1000 سی سی گاڑیوں کی فروخت سالانہ 64 فیصد کم ہوکر 638 یونٹس ہوگئی، اپریل میں 1000 سی سی سے چھوٹی گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 48 اور ماہانہ 25 فیصد کمی ہوئی۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق اپریل میں 1000 سی سی سے چھوٹی گاڑیوں کی فروخت 5 ہزار 23 یونٹس ہوگئیْ، مالی سال 25ء کے 10 ماہ میں بڑی گاڑیوں کی فروخت سالانہ 47 فیصد بڑھ کر 40369 یونٹس رہی۔

مالی سال 25ء کے 10 ماہ میں چھوٹی گاڑیوں کی فروخت سالانہ 36 فیصد کی کمی سے 3919 یونٹس رہی،مالی سال 25ء کے 10 ماہ میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت سالانہ 40 فیصد بڑھ کر 1 لاکھ 11 ہزار یونٹس ہی۔