وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اہم ملاقات، بجٹ اور ترقیاتی امور پر تفصیلی مشاورت


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں نئے مالی سال کے بجٹ اور صوبے کی مجموعی سیاسی و اقتصادی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ اُنہوں نے اپوزیشن کے مثبت کردار کو جمہوریت کے استحکام کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت شفافیت اور مشاورت کے اصولوں پر کاربند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوامی مفاد اور صوبائی ضروریات کو اولین ترجیح دی جائے گی، جبکہ ترقیاتی منصوبوں میں عوامی نمائندوں کی مشاورت کو اہمیت دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے اپوزیشن اراکین کی تجاویز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو مل کر بلوچستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

WhatsApp
Get Alert