خبردار !!!محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد)قدرت روزنام)محکمہ موسمیات نے شہریوں کو کل سے ہیٹ ویو کے خطرے سے خبردار کردیا ، گرمی کی لہر 20 مئی تک جاری رہ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں پندرہ مئی سے سے ہیٹ ویو کا امکان ہے.الرٹ میں کہا گیا کہ ۔جنوبی پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے چار سے چھ ڈگری زیادہ رہنے کی توقع ہے جبکہ بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت پانچ سے سات ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

شدید گرمی کی لہرپندرہ سے بیس مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ انیس اور بیس مئی کو کشمیر، اسلام آباد، گلگت بلتستان میں بارش اور ژالہ باری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے سے برف پگھلنے کی رفتار تیز ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم آج بھی گرم اورخشک ہے جبکہ بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ پنجاب کے جنوبی اضلاع شدید گرم رہیں گے اور درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔کوہستان اور مانسہرہ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ، جس سے گرمی میں کمی آسکتی ہے۔