پی ٹی آئی رہنماﺅں کو اڈیالہ جیل میں قید بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے پارٹی رہنماﺅں کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔
روز نامہ جنگ کے مطابق تمام پی ٹی آئی رہنما داہگل پولیس ناکے سے واپس روانہ ہوگئے، فیصل جاوید، احمد چٹھہ، فردوس شمیم، اسامہ حمزہ اڈیالہ پہنچے تھے، میاں غوث اور رانا عاطف بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلئے پہنچے تھے۔
تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو پولیس نے داہگل ناکے سے آگے نہیں جانے دیا۔