پاک فوج نے بھرپور جواب دیکر بھارت کی غلط فہمی دور کردی، جاوید شیخ

کراچی ر(قدرت روزنامہ)بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے دشمن کے دانت کھٹے کردیئے اور پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئی۔ شوبز ستارے بھی اپنے وطن اور افواج سے محبت میں کسی سے کم نہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں معروف اداکار جاوید شیخ نے بہادر اور دلیر پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر ہمارا سر فخر سے بلند ہوگیا۔

جاوید شیخ نے ملکی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک قوم بننے کی شدید ضرورت تھی اور بھارت نے یہ موقع فراہم کردیا۔

اداکار نے کہا کہ دشمن کے حملے نے پوری کو متحدہ کردیا۔ ہر شخص آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کے لیے یکجا ہوگیا۔

انھوں نے مزید کہا بھارت نے ہمیں کمزور سمجھ کر بلوچستان اور گلگت بلتستان کی بات کی لیکن پاک فوج کے بھرپور جواب نے بھارت کی یہ غلط فہمی دور کردی۔

جاوید شیخ نے مزید کہا کہ یہ جنگ صرف پاکستان کی نہیں بلکہ اسلام کی جنگ بھی تھی۔ بھارت کو اسرائیل کی مدد حاصل تھی۔

اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا جس پاکستان کو کمزور سمجھا جا رہا تھا اس نے اپنی حکمت عملی اور جرات سے سب کو حیران کردیا۔