وائس چانسلر تنخواہوں میں تاخیر اور الاﺅنسز کی کٹوتی کا نوٹس لیں، بلوچستان یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے کابینہ عہدیداران اور مجلس عاملہ اراکین کا متفقہ اجلاس صدر شاہ علی بگٹی کی زیر صدارت ہوا، جس میں کابینہ عہدیداران اور مجلس عاملہ اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے موجود صورتحال اور ملازمین کی ہر مہینے تنخواہوں میں تاخیر اور منظور شدہ الاﺅنسز کی کٹوتی پر انتہائی افسوس اور غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ فورا وائس چانسلر سے آج ملاقات کریں گے اور ان سے میٹنگ کا ٹائم لیں گے جس کے بعد ہم نے آج فوری وائس چانسلر سے ملاقات کی انہوں نے کل بروز جمعہ 11 بجے میٹنگ کے لیے بلایا ہے، جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں اور اس میٹنگ کے بعد سوموار کے دن 11 بجے ایمپلائز ایسوسی ایشن کہ دفتر میں اجلاس ہوگا تمام کابینہ عہدیداران اور مجلس عاملہ کے اراکین کا اجلاس ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert