وائس چانسلر سے ملاقات میں کیسکو چیف نے مکران یونیورسٹی کو لوڈ شیڈنگ فری کرنے کی حامی بھرلی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وائس چانسلر یونیورسٹی آف مکران پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ نے یونیورسٹی آف مکران میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ، وولٹیج کی کمی اور ٹرپنگ کے متعلق چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئر یوسف شاہ خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کیا، ملاقات میں تدریسی اوقات میں یونیورسٹی کو درپیش بجلی کے مسائل بالخصوص کلاسسز میں ملٹی میڈیا، کمپیوٹر لیب، کیمرہ سرویلنس، انٹرنیٹ سروسز، پانی کی ترسیل، کلاس رومز کی کولنگ سمیت بجلی سے متعلق دیگر اہم سہولیات پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف مکران نے چیف کیسکو کو تفصیلی بریف کیا۔چیف کیسکو نے یونیورسٹی میں دفتری اور تدریسی اوقات میں بجلی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے فوری طور پر احکامات جاری کرنے کا اعادہ کیا اور جلد ہی اس مسئلے کو حل کرکے یونیورسٹی کو لوڈ شیڈنگ فری کرنے کی حامی بھر لی تاکہ یونیورسٹی میں بجلی سے منسلک مسائل پر قابو پایا جاسکے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف مکران پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ نے خصوصی تعاون پیش کرنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئر یوسف شاہ خان کا شکریہ ادا کیا اور جلد ہی پیش آمدہ مسئلے کو حل کرنے کے امید کا اظہار کیا