کوئٹہ: دودھ 20 روپے مہنگا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ملک میں دودھ کی قیمت بے لگام ہونے لگی، کوئٹہ میں ڈیری فارمرز نے دودھ اچانک 20 روپے فی لٹر مہنگا کر دیا۔ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ جانوروں کے چارے اور اجناس کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔
کوئٹہ کے ڈیری فارمرز کی جانب سے 20 روپے کے اضافے کے بعد 1 لیٹر دودھ 140 روپے میں فروخت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔دوسری جانب کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے تنبیہ کی ہے کہ سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔
اُدھر کراچی میں بھی دودھ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں جہاں 140 روپے فی لٹر میں دودھ کی فروخت جاری ہے۔کمشنر کراچی کی جانب سے ریٹ لسٹ میں دودھ کی فی لٹر قیمت بدستور 94 روپے پر برقرار ہے۔
کراچی بھر میں دودھ فروشوں کی من مانیاں جاری ہیں اور وہ کھلے عام دودھ 140 روپے لٹر فروخ کر رہے ہیں۔شہرِ قائد کے عوام بڑھتی قیمتوں کا کمشنر کی جانب سے نوٹس نہ لینے پر نالاں ہیں۔