عالمی منڈی میں پیٹرول سستا ہوا، حکومت کب کریگی؟ شیری رحمٰن

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں 1.6 فیصد کمی آئی ہے، مہنگائی سرکار تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کب کرے گی؟جاری کیئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے . شیری رحمٰن نے کہا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 17 اعشاریہ 37 فیصد کے ریکارڈ لیول پر پہنچ چکی ہے .

انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 30 سےزائد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا . پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے کہا ہے کہ امریکی ڈالر 1 روپے 80 پیسے کے اضافے سے بلند ترین سطح 176 روپے تک پہنچ گیا ہے . ان کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سال میں تباہی سرکار نے 16 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا ہے . پی پی پی کی سینیٹر شیری رحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، قرضوں، ڈالر اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ قابلِ تشویش ہے . . .

متعلقہ خبریں