کال سینٹر میں کام کرنے والی 24 سالہ لڑکی پر اسرار طور پر جاں بحق، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

لاہور(قدرت روزنامہ ) لاہور میں گارڈن ٹائو ن کے علاقے میں کال سینٹر میں کام کرنے والی 24 سالہ لڑکی پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئی، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ۔
پولیس نے بتایا کہ متوفیہ لڑکی صباحت سینٹرل پلازہ کیفلیٹ میں رہتی تھی، متوفیہ کال سینٹر میں کام کرتی تھی اورایبٹ آبادکی رہائشی تھی۔
حکام نے کہا کہ متوفیہ ذہنی سکون کیلئے دوائیں کھاتی تھی تاہم لاش تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے تاکہ موت کی وجہ کا تعین ہوسکے۔