کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.1 ریکارڈ

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 38 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 69 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد افراد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ خوش قسمتی سے زلزلے کی وجہ سے فوری طور پر کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔