کراچی میں بلوچستان ہاوس میں نوکروں کی بھرمار
حکومت نے وی آئی پیز کی خدمت کے لیے 267 ملازمین رکھے ہوئے ہیں۔

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہاوس کراچی کے دستاویزات میں حیران کن انکشافات کوئٹہ سے موصولہ دستاویزات کے مطابق، بلوچستان ہاوس کراچی میں وی آئی پیز کی خدمت کے لیے 267 ملازمین تعینات کیے گئے ہیں جن میں 56 ڈرائیور، 18 چوکیدار، 14 بیرے، 9 کک، 8 پیمبرز اور 16 مالی شامل ہیں، علاوہ ازیں صفائی کے لیے 8 ہیلپرز، 4 فراش اور 16 سویپر بھی موجود ہیں۔
مزید برآں 1 کیئرٹیکر، 1 پی ایس، 2 اسسٹنٹس، 5 والومن اور 4 ویٹرز بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ غیر ضروری اضافی بھرتیاں صوبائی بجٹ پر اضافی بوجھ کا باعث بن رہی ہیں جبکہ بلوچستان کا خزانہ خالی ہونے کے باوجود حکومت شاہی انداز زندگی اور مہنگے خرچ پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں، جس پر عوامی حلقوں میں سخت تنقید جاری ہے۔