پشین میں کلی ابراہیم زئی کے قریب ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

پشین (قدرت روزنامہ)پشین کے علاقہ کلی ابراہیم زئی کے قریب شدید ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔ زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے مقامی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔