اداکارہ زارا ترین کی شادی کے بعد شوہر کیساتھ پہلی تصویر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ زارا ترین نے شوہر کے ساتھ نئی تصویر شیئر کردی۔زارا ترین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر فرحان طاہر کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zara Tareen (@ztareen)


اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم ممکنہ طور پر آپ میں سے ہر ایک کو جواب نہیں دے سکتے جس نے ہمیں میسج کیا اور کال کی اور ہمیں غیر مشروط محبت بھیجی لیکن ہم دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے لیے آپ سب کا شکریہ ادا کر سکتے ہیں۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’ہم جانتے ہیں کہ یہ کافی اچھا نہیں ہے اور اس ہفتے کے بعد ہم جتنا ہوسکے جواب دینے کی کوشش کریں گے لیکن بس اتنا جان لیں کہ ہمیں ہر کسی سے جو پیار ملا وہ ہم سے ضائع نہیں ہوا۔‘زارا ترین نے مزید کہا کہ ’ہم اپنے خاندانوں اور اپنے دوستوں کے مشکور ہیں جو ہمارے ساتھ خوشیوں میں شامل ہوئے، ہم آپ سے پیار کرتے ہیں اور اپنی زندگی کے اس خوبصورت باب کو شروع کر رہے ہیں جس کے بدلے میں بہت پیار اور برکت محسوس ہو رہی ہے۔‘
واضح رہے کہ فرحان طاہر اسٹار ٹریک میں کیپٹن روباؤ اور آئرن مین میں رضا کا کردار ادا کرکے مشہور ہوئے۔